صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت کابینہ اجلاس برائے انسدادڈینگی مہم

119

لاہور، 23جولائی(اے پی پی): صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی  برائے انسدادڈینگی مہم  کا ا جلاس  ہوا، اجلاس کے دوران ڈینگی وباء پرقابوپانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیا گیا ۔

صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس نے ا جلاس  میں  صوبہ بھرمیں ڈینگی وباء کے مریضوں، طبی سہولیات اوروباء پرقابوپانے کیلئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے  اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا  کہ تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز اپنے علاقہ جات میں ڈینگی پرقابوپانےکیلئے اقدامات کی خودنگرانی کریں،سرویلنس ٹیمیں ڈینگی لارواکے تدارک کیلئے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کے بعدکارروائی کریں۔ انہوں  نے کہا کہ سرکاری اورنجی لیبز کے اعدادوشماراکٹھے کئے جائیں،عوام سے ڈینگی پرقابوپانے کیلئے احتیاطی تدابیرپر عملدآمدکرنے کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ صوبہ بھرمیں ڈینگی لارواکے تدارک کیلئے سرویلینس ٹیموں کومتحرک کیاجائے، ڈینگی وباء کےغلط اعدادوشماربالکل برداشت نہیں کرینگے۔

صوبائی وزیرصحت  نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت کے مطابق صوبہ بھرمیں کوروناوائرس، پولیو اورڈینگی وباء کےتدارک کیلئے محکمہ صحت اقدامات اٹھارہاہے،پنجاب میں ڈینگی وباء کے تدارک کیلئے اقدامات کاجائزہ ہرہفتے لیاجائیگا۔پنجاب کی عوام ڈینگی وباء کی معلومات حاصل کرنے کیلئے محکمہ صحت کی ہیلپ لائن پررابطہ کرسکتے ہیں،عوام ڈینگی وباء کے پھیلاوکوروکنے کیلئے اپنے گھروں کی صفائی کاخاص خیال رکھیں۔

انہوں نے ہدایت کی  کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وباء کے حوالہ سے اقدامات کئے جائیں، کوروناوائرس کی وباء پرقابوپانے کیلئے انتظامیہ نے بنیادی کرداراداکیا۔

اجلاس میں محکمہ پولیس، ہائرایجوکیشن، سپیشل برانچ، فوڈ، فشریز، تعلقات عامہ، لائیوسٹاک، کوآپریٹوو دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

وی این ایس ، لاہور