اسلام آباد 23جولائی (اے پی پی )؛ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ مرزہ شہزاد اکبر کی ملاقات ۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ اسپیکر کی شہزاد اکبر کو وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ بطور مشیر برائے داخلہ اُن کا تقرر وزیر اعظم کی جانب سے اُن کی صلاحیتوں اعتماد کا مظہر ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کا بہتر بنانے کے لیے وزارت داخلہ کی کاوشیں قابل تعرف ہیں ۔دونوں رہنماؤں کا ملک کی معاشی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اظہار اطمینان ۔
مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ایوان میں اُن کے غیر جانبدرانہ کردار کو سراہا اور کہا کہ عوام کی جان و مال اور بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وی این ایس اسلام آباد











