ملتان، 24جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو عید کے موقع پر شہر کی مرکزی شاہرایں چمکانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔لاہور،خانیوال روڈ بذریعہ سہو چوک سے نادرن بائی پاس تک صفائی کیلئے خصوصی سکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے ،50 رکنی خصوصی سکواڈ کو داخلی شاہراہ سے تمام دھول اور مٹی اٹھانے میں مصروف عمل ہیں، فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز اور ٹرالیوں کے ذریعے شاہراہ کے اطراف سے ویسٹ اٹھایا جارہا ہے۔
اس مو قع پر سی ای او عبدالطیف خان نے کمپنی کی ورک فورس کو ہدایت کی کہ صبح8بجے تک سڑکوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا جائے،صبح 8 بجے کے بعد ورکرز کو گلیوں اور محلوں کی صفائی کی ہدایات دی گئی ہے۔صفائی کے حوالے سے کمپنی تمام علاقوں کو یکساں اہمیت دیتی ہے، کمپنی محدود لیبر فورس کے باوجود شہر کی بہترین صفائی کے لئے پرعزم ہے۔
ملتان: ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو عید کے موقع پر شہر کی مرکزی شاہرایں چمکانے کا ٹاسک دے دیا گیا
وی این ایس،ملتان











