لاہور 25 جولائی(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پاکستان سٹیل میٹلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں رحمان عزیز کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے سٹیل میلٹرزکوجاری نوٹسز کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سٹیل میٹلرزایسوسی کی جانب سے آیندہ 90روز میں اپنے تمام صنعتی یونٹس میں ائرپلوشن کنٹرول ڈیواسز کی تنصیب اور آپریشنل کرنے کی یقین دہانی
صاف اور سرسبز پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا عزم ہے۔نئ نسل کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک پاکستان دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہر طبقے کو اپنی سماجی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی
ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ھوگا۔سٹیل میلٹرزاپنے صنعتی یونٹس میں ائرپلوشن کنٹرول ڈیواسز کی تنصیب یقینی بنائیں۔ایسا نہ کرنے والے صنعتی یونٹ کے خلاف کارروائی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات فرنس، سٹیل میلٹرراور سٹیل ری رولنگ ملز کی ری میپنگ کرے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرزمل بیٹھ کر باہمی مشاورت سے مسلے کا حل نکالیں۔صنعتی یونٹس بند کر کے لوگوں کو بےروزگار نہیں کر سکتے۔
وی این ایس اے پی پی