لاہور، 03 اگست(اے پی پی): ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان سے15لاکھ روپے ڈکیتی کی رقم کے مالک مدثر خلیل و دیگر شہریوں نے ملاقات کی اور ڈاکووں کی گرفتاری اور چھینی گئی رقم برآمدگی پر شہریوں نے ڈی آئی جی اشفاق خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ریکارڈ وقت میں تمام ڈاکو پکڑنے پر ایس ایچ او کاہنہ رانا ارحم کو تعریفی سند و نقد انعام سے بھی نوازا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری ایکشن،بہترین سپروائزری رول پر پرایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمدکو شاباش اور نقد انعام بھی دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او کاہنہ کی متعلقہ ٹیم کے لئے بھی تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔
ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت، متعلقہ شہریوں اور دیگرپولیس افسران کی تقریب میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ شہریوں کےجان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن،ایچ او کاہنہ اور ٹیم نے بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تمام عرصہ میں متاثرہ شہریوں کے ساتھ ایس ایچ او کاہنہ اور دیگر پولیس افسران کا رویہ انتہائی مثبت رہا۔ محنتی،فرض شناس اور خوش اخلاق پولیس افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔
رقم مالک شہری مدثر خلیل نے کہا کہ واردات کے بعد پولیس کا بہترین تعاون اور حسن سلوک دیکھنے کو ملا ۔ ایس ایچ او کاہنہ کی غیر معمولی کاوش سے لوٹی رقم کی فوری واپسی ممکن ہوئی۔ بھرپور تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،آئی جی پنجاب سمیت متعلقہ پولیس افسران کےشکرگزار ہیں۔
اے پی پی /لاہور/حامد











