وہاڑی: یوم استحصال کشمیر پورے جوش و جذبہ سے منانے کے لئے انتظامات مکمل

99

 

بورے والا،04 اگست(اے پی پی ):  ملک بھر کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اس سلسلہ میں ڈی سی وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت تحصیلوں کی سطح پر پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اجلاس  میں  فیصلہ  کیا  گیا  کہ  5اگست کو  صبح 10بجے سائرن بجایا جائے گا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے چلائے جائیں گے۔

 ڈی سی وہاڑی کی قیادت میں تحصیل کونسل وہاڑی سے وی چوک تک ریلی نکالی جائے گی جبکہ بورے والا اور میلسی میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔

 ان تقریبات میں سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد بھی شرکت کریں گے

وی این ایس،بورے والا