کشمور: یوم استحصال پرریلیاں، کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سلام پیش

84

کشمور،05 اگست(اے پی پی ): ملک کی طرح کشمور میں بھی  5 اگست یوم استحصال کشمیر ریلیاں نکالی گئی۔

ڈپٹی کمشنر منور علی مٹہیانی کی زیر صدارت کندہ کوٹ میں ضلعی انتظامیہ اور امن کمیٹی کی جانب سے بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں روینیو ملازمین، پولیس اور پاک رینجرز کے اہلکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، امن کامیٹی کے سربراہ رحمت اللہ چنہ اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا ،پاکستانی عوام ہر وقت ہر محاظ پر کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ہم سب کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 انہوں نے کہا انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔

 دوسری جانب تحصیل کشمور اور تحصیل تنگوانی میں بھی شہریوں نے کشمیر کی حمایت میں ریلیاں نکالی اور بھارت اور مودی کے خلاف سخت نعرے لگائے۔

اے پی پی /صیف بجارانی /نورین