سکھر ،05 اگست (اے پی پی ): یوم شہداء پولیس کے موقع پر اپنے شہداءکی یاد کی تازہ کرنے کے لئے پولیس ہیڈکوارٹر میں پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی سمیت شہداءپولیس کے لواحقین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاکو چوبند دستوں نے یادگار شہداء پر سلامی بھی دی۔
ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہیدوں نے اپنے جان کے نذرانے پیش کرکے معاشرے میں امن کی خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں، جنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کواپنے شہداءپر فخر ہے کہ انہوں نے قوم کی حفاظت لئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے ، پولیس شہداء کی بے مثال قربانیوں کی بدولت سکہر سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امن وامان قائم ہوا۔
اس موقع پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا کہ پولیس شہداء پولیس کے لواحیقین کی ہر جائز اور ممکنہ مدد کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں،اللہ ہمارے شہداءکے درجات بلند کرے اور تمام خاندانوں کو صبر عطا کرے ۔
اے پی پی /اطہراللہ/نورین











