سکھر:موٹروے پولیس کی جانب سے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی اور تقریبات کا نعقاد

102

سکھر،05اگست(اے پی پی ): آئی جی موٹروے ڈاکٹر سید کلیم امام، اے آئی جی موٹروے ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کی خصوصی ہدایت پر کشمیر کے حوالے سے موٹروے پولیس کی جانب سے پورے پاکستان میں تقریبات کا انعقاد کیا  گیا ، اسی حوالے  سے  سکھر میں بھی ایس ایس پی موٹر وے پولیس سکھر غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی ھالانی سے کوٹ سبزل تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں گمبٹ کرم آباد پنوعاقل اور ڈھرکی میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ریلیاں تقاریر اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حق خودارادیت پر بھرپور حمایت کااعلان کیا گیا اور کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ تقریبات میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیاجس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ہم ہر حال میں تمام پاکستانی کشمیریوں کا ساتھ دیں گے اور اس عزم کے ساتھ ساتھ ہم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی وے پرآنے اور جانے والی گاڑیوں کے ڈراﺅر حضرات کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

اے پی پی /اطہراللہ/حامد