سکھر،05اگست(اے پی پی ): کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا کراچی سے نکالا جانے والا ٹرین مارچ روہڑی اسٹیشن پہنچ کر اختتام پزیر ہوا، ٹرین مارچ کی قیادت پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کر رہے تھے،ٹرین مارچ میں اراکین اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما و کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہوئے،ٹرین مارچ میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی عباس جعفری،دعا بھٹو،،پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی، سمیر میر شیخ، ڈاکٹر مسرور سیال،جہانشیر جونیجو، نعیم عادل شیخ، جام فاروق، علی جونیجو، علی میرجت،عمران قریشی، آفتاب قریشی،مرتضا شاہ جیلانی و دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
روہڑی اسٹیشن پر ٹرین مارچ کے پہنچے پر پی ٹی آئی رہنما مبین خان جتوئی، پپو خان چاچڑ، سید طاہر شاہ، عیسیٰ خان ڈومکی دیگر رہنماﺅں نے ٹرین مارچ کے شرکاءکا استقبال کیا، پی ٹی آئی رہنماو ں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ،ٹرین مارچ کے شرکاءو سکھر کے شہریوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج سندھ کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ کشمیری کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی،پاکستان کی غیور عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،جو لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی کال پر سندھ کی عوام نہیں نکلے گی وہ یہ دیکھ لیں،آج سندھ کی عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
اے پی پی /سکھر/حامد