سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

113

ایبٹ آباد، 9 اگست(اے پی پی): سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے آج اتوار کو   یہاں   ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، کمشنر ہزارہ ریاض محسود، وزیر خوراک قلندر لودھی، ایم این اے علی خان جدون اور ڈپٹی  کمشنر  ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ بھی  موجود تھے

 منعقدہ  تقریب  سے  خطاب میں سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ لاک ڈاون میں جب لوگ کرونا کے خوف سے باہر نہیں نکل پا رہے تھے، تب یہ ٹائیگر فورس تھی جس نے نہ صرف گھر گھر راشن پہنچایا بلکہ ضلعی انتظامیہ اور کرونا کے مریضوں کی مدد بھی کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آگے جاکر ٹائیگر فورس ملکی خدمت میں قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، آج شجر کاری مہم میں ٹائیگر فورس اپنا حصہ ڈالے گی اور عوامی نمائندوں و قومی اداروں کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم کا آغاز کرے گی۔

 سپیکر مشتاق غنی  نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بلین ٹری سونامی کو کامیاب بنایا اب ہمارے صوبے کو پانچ لاکھ درختوں کا ٹارگٹ ملاہے جوکہ ہمارے کمشنر ہزارہ کی محنت و محبت سے اب تک بارہ لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور اب ہم نے تہیہ کیا  ہے  کہ صوبے میں پانچ کی جگہ پینتیس لاکھ درخت لگائے جاینگے، ہم نے نہ صرف شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا  بلکہ ان درختوں کی ٹمبر مافیا اور مویشیوں سے حفاظت بھی کرنی ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/حامد