ملتان،10 اگست (اے پی پی ): ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن زبیدہ پروین کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ضلع وہاڑی نمرین منیر کی ہدایت پر ہائی ویز روڈ پر اے ایس آئی پی ایچ پی دو کوٹہ راؤ طارق نے ناکہ بندی کر کے ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلاشنکوف اور پانچ گولیاں برآمد کر لیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ ٹبہ سلطان پور میں درج کروا دیا۔
ایس پی نے پٹرولنگ ٹیم دو کوٹہ کی اس کارروائی کو سراہا اور پٹرولنگ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد کیش و تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔ ایس پی نے مزید کہا کہ پٹرولنگ افسران وملزمان جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تحفظ و رہنمائی فراہم کریں ۔
وی این ایس ، ملتان











