ملتان :پنجاب فوڈ اتھارٹی  کی جعلساز، قانون شکن مافیاز کیخلاف بڑی کارروائی ، 10فوڈ پوائنٹس سربمہر

141

 

ملتان ،12 اگست(اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی  جعلساز، قانون شکن مافیاز کیخلاف  کارروائیاں   جاری  ہیں  ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن  کے  مطابق  گھی،  مشروبات، دودھ اور دیگر خوراک کی چیکنگ کی   گئی ، 10فوڈ پوائنٹس کو  سیل  کر دیا  گیا ۔

کارروائی   کے  دوران  چونتیس ہزار لیٹر غیر معیاری جُوس، ایک  سو پچانوے  لیٹر غیر معیاری مشروبات، نوے ساشے گٹکا،چالیس کلومٹھائی تلف کی گئی ۔فوڈ سیفٹی کی ٹیموں   نے   چار سو تہتر  فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی ، تین سو چون  کو وارننگ، چوالیس پوائنٹس کو 2 لاکھ  سینتیس  ہزار پانچ سو کے جرمانے عائد کر دیئے گئے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن  کے  مطابق  خوراک کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے پنجاب پیور فوڈ رولز مرتب کیے جا رہے ہیں، شاپس مالکان سے التماس ہے خوراک کو مناسب لیبل کریں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔