پشاور، 12اگست(اے پی پی): سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے آج یہاں ٹرانس پشاور (بی آر ٹی) کا دورہ کیا۔
سپیکر مشتاق غنی نے مختلف سٹیشنوں کا معائنہ کیا اور مسافروں کے لئے مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا. سپیکر مشتاق غنی نے چمکنی سٹاپ سے حیات آباد تک بس کا سفر بھی کیا اور بس رائیڈ اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا.











