ملتان 12 آگست (اے پی پی )؛ منیجنگ ڈائریکٹر واسا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی سروسز کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں محرم الحرام کے آغاز سے قبل جلوس روٹس ،امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اردگرد نکاسی آب ،گٹروں پر ڈھکنوں کی سو فیصد موجودگی یقینی بنانے اور ان کی مرمت سے متعلق تمام شکایات دور کرنے کے متعلقہ سیوریج ڈویژنوں کے افسران کو احکامات جاری کردیئے دیے ہیں اور محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پلان کی تیاری شروع کردی گئی ہے جبکہ واسا کے تمام سیوریج واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی اپنی حدود میں لائسنس داران اور عزاداروں سے مکمل رابطہ رکھیں اور ان کی نشاندہی پر جلوس روٹس پر واسا سے متعلق شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جائے۔
انہوں نے سیوریج ڈویژنوں کو اپنی اپنی حدود میں محرم الحرام کے آغاز سے قبل سیوریج لائنوں کی صفائی سمیت دیگر تمام شکایات دور کرکے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز ہیڈ آفس شمس آباد میں شفقت حسین بھٹہ اور مذین عباس چاون کی سربراہی میں لائسنس داران کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر ڈپٹی ڈائریکٹرز ملک زاہد اقبال،عبدالسلام، حافظ محمد وقاص، محمد ساجد اسسٹنٹ ڈائریکٹرز انجینئرنگ ، لائسنس داران،طالب حسین پرواز،صدرالدین گیلانی،سید کوثر عباس عارف اختر کا ظمی، انیس زیدی، موسی رضا بخاری ،حسنین بخاری، رضانقوی، عباس گردیزی، آصف نواز، غلام عباس، طاہر بلوچ سمیت دیگر بھی موقع پر موجود تھے اس دوران لائسنس داروں نے اپنے اپنے علاقوں میں واسا سے متعلق مسائل کی نشاندہی بھی کی جس پر ایم ڈی واسا نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اے پی پی / نصیب الہی











