لاہور؛الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی ملک بھر کے آلاتِ موسیقی  پر قومی ترانہ  کی شاندار پرفارمنس

85

لاہور، 13اگست(اے پی پی): الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی قومی ترانہ پر شاندار پرفارمنس۔ الحمرا نے اپنی اس کاوش کو پہلی بار قومی ترانہ پیش کرنے والے سازندوں کے نام کر دیا۔ قومی ترانہ پرفارم کرنے میں الحمرا اکیڈمی کے 30اساتذہ اور نوجوان آرٹسٹوں نے شرکت کی۔

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے کہا کہ اس اعلی معیار کی پرفارمنس میں مسلسل محنت اور حب الوطنی کاجذبہ کارفرما ہے۔ اس کامیابی کااعزازالحمرا کی پوری ٹیم کو جاتا ہے،ترانہ پرفارم کرنے میں ملک بھر کے آلاتِ موسیقی استعمال کیے گئے۔

ثمن رائے نے کہا کہ ترانہ یک جہتی کی علامت، ہمارے درخشاں مستقبل کا مظہرہے۔ انھوں نے کہا کہ قائدین حصول ِپاکستان کی عظمتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، نئی نسل کو انکی خدمات سے روشناس کرواتے رہیں گے۔