گورنر شاہ فرمان نے آج چایئنہ ونڈو کلچرل سنٹر پشاور میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ ساتھ ہی گورنر خیبر پختونخوا کو امجد عزیز ملک نے چایئنہ ونڈو کلچرل سنٹر کے قیام اور اغراض و مقاصد سے بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ میڈیا پاکستان بنانے کی مخالفت کرنیوالے عناصر سے پوچھے کہ وہ آج کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ پاکستان ایک آزاد اور نیو کلیئر ریاست ہے، ہمیں کوئی کمزور نہ سمجھے۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے مزید کہا کہ چایئنہ ہمارا حقیقی دوست ہے جو ہماری ہر خوشی اور غم میں ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔











