سکھر،13اگست(اے پی پی): احتساب عدالت سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے اسیر پیپلز پارٹی کے رہنماءسید خورشید احمد شاہ کیخلاف 24اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماءسید خورشید احمد شاہ اور دیگر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت 24اگست تک کیلئے ملتوی کر دی ۔











