چاغی؛ فرنٹیئر کور تفتان رائفلز ہیڈکوارٹر میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار تقریب

208

چاغی، 14 اگست(اے  پی پی ): فرنٹیئر کور تفتان رائفلز ہیڈکوارٹر میں چودہ اگست یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خاص بریگیڈیئر ایف سی ساوتھ ثاقب مرزا اور کرنل کمانڈنٹ تفتان رائفلز عبدلمجید کاکڑ تھے۔ اس موقع پر ایف سی پبلک سکول کےطلباء و طالبات نے اپنے تقاریر میں جشن آزادی پاکستان کے تاریخی دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب میں ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے گئے۔

 تقریب سے مہمان خصوصی بریگیڈیئر ثاقب مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری اپنے ملک کی خدمت ہے  انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر افواج سیکورٹی فورسز کے جوانوں ،شہدا اورسویلین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی قربانیوں کی بدولت آج ہمیں پرامن ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ14 اگست ہمیں یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ہمارے آباواجداد اور بانی پاکستان کے بےپناہ قربانیوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔اب ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ اس گلدستہ کی حفاظت کرے۔ہمیں اس ملک کی ترقی و استحکام کےلیے ایک جان ہوکر کام کرنا ہوگا۔پاک فوج ملک دشمن عناصر کی مذموم عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔