درختوں کی شجرکاری سے شہر کو سرسبزو شاداب بنانے کا سلسلہ جاری

125

ملتان ،18اگست(اے پی پی ): چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے۔درختوں کی شجرکاری سے ملتان شہر کو سرسبزو شاداب بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنا رہےہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نورالحسن پارک میں پودوں کی شجرکاری کے موقع پر کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری خواتین ونگ پی ٹی آئی سائوتھ پنجاب قربان فاطمہ ،وائس چیئرمین پی ایچ اے ملک امجد عباس ،سٹی صدر عاصمہ سلیم،جنرل سیکرٹری گلشن وڑائچ ،سینئروائس پریزیڈنٹ عصمت جبیں،جنرل سیکرٹری ریدہ چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہاکہ ماہ اگست میں پلانٹ فار پاکستان اور جشن آزادی کی خوشی میں بھرپور شجرکاری کی ہے۔

وائس چیئرمین پی ایچ اے ملک امجد عباس نے کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھرپور شجرکاری کی جا رہی ہے۔بڑے درختوں کی شجر کاری کو ممکن بنا رہے ہیں۔قربان فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔خواتین کو بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا جائیے۔خواتین کو بچوں میں بھی اس شعور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔سکولوں اور گھروں کے سامنے شجرکاری کو فروغ دینے کی بہت ضرورت ہے۔