ملتان ،18 اگست ( اےپی پی): ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمدنے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا حکم دے دیا۔آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ مذہبی منافرت اور شرپسندی پھیلانے والوں کو نشان عبرت بنائیں گےمثالی قیام امن کیلئے علماء کرام اور سول سوسائٹی پولیس کے دست و بازو بنیں۔
آر پی او کی صدارت میں ریجن کے ضلعی پولیس سربراہان کا اجلاس ہوا ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان،ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم اور ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین نے شرکت کی ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ بھی شریک ہوئے۔
آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ جلوس روٹس پر فلیگ مارچ اور بھرپور سیکورٹی سکریننگ کی جائے گی وال چاکنگ اور نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا وسیم احمد خان نے کہا کہ ماتمی مجالس اور جلوسوں میں کرونا کے حوالے سے حفاظتی انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں۔











