صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کوروناوباء میں شاندارخدمات سرانجام دینے پر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں ایوارڈز تقسیم کیے

114

لاہور۔20اگست(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے چلڈرن ہسپتال میں کوروناوباء میں شاندارخدمات سرانجام دینے پر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں ایوارڈز تقسیم کیے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوباء میں شاندار خدمات سرانجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے پروقارتقریب منعقدکرنے پرانتظامیہ کوشاباش اور مبارکباددیتی ہوں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ کوروناوباء نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیاہے۔ کوروناوباء میں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے تاریخی خدمات سرانجام دیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ  گذشتہ کومتوں نے کسی بھی وباء سے نمٹنے کیلئے کسی سرکاری ہسپتالوں میں خاطرخواہ انتظامات نہیں کئے تھے۔ کورونا وباء میں وائس چانسلر  نشترمیڈیکل یونیورسٹی سمیت قیمتی لوگوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز نے جام شہادت نوش کرکے اس مٹی کا قرض اتارا ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ کوروناوباء میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی استعدکارکومزید بڑھایاگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز ہیلتھ پروفیشنلز کی محنت اور نیک نیتی کا صلہ نہیں ہوسکتے۔  ہیلتھ پروفیشنلز نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر کوروناوباء کے مریضوں کا علاج کیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت انسانیت کرنے والے شخص کیلئے بڑے درجات رکھے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکوکورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز پرفخرہے۔ ہمیں اس ملک کو ترقی کے عروج پرپہنچاکراپنا حق اداکرناہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمودشوکت کی خدمات کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔کوروناابھی ختم نہیں ہوا اس لئے عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہیں۔ آج الحمداللہ ہمارے پاس پنجاب میں 14بی ایس ایل لیول تھری لیبز موجودہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان سمیت مئیوہسپتال کی انتظامیہ نے کوروناوباء میں اعلی خدمات سرانجام دیں۔ اللہ پاک نیک نیتی کا ضرورصلہ دیتاہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوروناوباء میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر تمام ہیلتھ پروفیشنلز کا شکریہ اداکرتی ہوں۔