چارسدہ، 21اگست(اے پی پی): سردریاب چیک پوسٹ پر محرم الحرام سے پہلے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
ڈی پی او چارسدہ محمدشعیب خان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کے مطابق سردریاب چیک پوسٹ پر اسلحہ پشاور سے پنجاب سمگل کیا جا رہا ہے جسکی بناء پر کارروائی کی گئی۔
ڈی پی او چارسدہ نے بتایا کہ اسلحہ میں بندوق، پستول کلاشنکوف اور ہزاروں کی تعداد میں کارتوس شامل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دو ملزمان بشیر خان اور محمد یوسف کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا ہے اور گاڑی کو حراست میں لیکر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے مزید تفیش جاری ہے ۔











