لاہور، 21اگست (اے پی پی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مشیر سیاحت آصف محمود اور ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ مختلف پارکوں کا دورہ کیا اور پارکوں میں تفریحی سہولیات بہتر بنانے کے امور کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تناؤ اور پریشانی میں بہتر تفریحی سہولیات ریلف کاباعث بنتی ہیں۔انہوں نے کہ عوام کو بہتر اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی کی حکومت نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت مند ماحول سے صحت مند ازھان پروان چڑھتے ہیں، جبکہ خوشگوار ماحول کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پارکوں کی خوبصورتی بڑھانے اور یہاں تفریحی سہولیات بہتر بنانے کے بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمن آباد کے چلڈرن پارک اور لیڈیز پارک کو اپ گریڈ کیا جائے گا،بٹ گراؤنڈ سمن آباد کو فیملی پارک سے منسلک کر نے کی بھی تجویز پر غور کیا گیا۔











