ملتان : پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی کا ڈوگر پارک کی از سر نو بحالی کا آغاز

119

ملتان ، 22 اگست (اے پی پی ): پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی نےڈوگر پارک کی از سر نو بحالی کا آغاز کر دیا ہے ۔ممبر قومی اسمبلی و چیف وہپ عامر ڈوگر اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود  نے پارک کا افتتاح کر دیا ۔

اس حوالے سے عا مر ڈوگر نے کہا کہ ڈوگر پارک کو شہر یوں کے لئے بہترین تفریح گاہ بنائیں  گے ،پارک میں عوام کے لیے تمام سہولیات مہیا کریں گے۔ وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین ویژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

ڈی جی پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی عابد محمود نے کہا کہ ڈوگر پارک کو ماڈل پارک بنائے گے، پارک میں لینڈ سکیپنگ پر خاص توجہ دی جائے گی جبکہ بچوں اور خواتین کے لئے بھی سہو لیا ت مہیا کی جائے گی۔

 وی این ایس ، ملتان