ٹوبہ ٹیک سنگھ ؛ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس

279

ٹوبہ ٹیک سنگھ، 22 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کی ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نےمحکموں کو انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلینس بڑھانے سمیت تمام محکموں کو  انسداد ڈینگی مچھر کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بارشوں کے موسم میں سستی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں سرگرمیوں کو مانیٹر کریں ۔