سکھر۔24اگست(اے پی پی): ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ، سیکیورٹی کے متعلق ضروری ہدایات دیں،دورے کے دوران امام بارگاہوں سمیت دیگر مقامات پر جاری جلوس اور مجالس کا میں تعینات سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا،سیکیورٹی پلان کے حوالے سے تعینات افسران سے کو سیکیورٹی کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں ، ایس ایس پی سکھر کا شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے، جہاں انہوں نے پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے موثر اقدامات کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں ،موقع پہ پرمٹ ہولڈرز منتظمین سے سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور فول پروف انتظامات کے متعلق دریافت کیا ،علاقہ ایس ایچ اوز اور تعینات جوانوں کو سیکیورٹی امور کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں ، ایس ایس پی سکھرنے کہاکہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور سکھر پولیس سیکورٹی کے بہتر سے بہتر اقدامات کرے گی ۔











