وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے صوبائی وزراء واراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات

110

کوئٹہ 25 اگست (اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے صوبائی وزراء واراکین صوبائی اسمبلی نے  ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم امور پر قانون سازی اور آئینی وسیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ  موجودہ دور حکومت میں مختلف اہم صوبائی امور پر ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے گذشتہ دو سال کے عرصہ میں کابینہ سے قانونی مسودات کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی سے36 بل پاس کئے گئے ہیں جو کہ نافذالعمل ہیں ۔ اجلاس میں شامل صوبائی وزراء نے اتفاق کیا کہ قانون سازی سے سرکاری امور کی انجام دہی کے عمل پر دوررس نتائج مرتب ہوں گے اور عوامی مفادات کا تحفظ یقینی ہوسکے گا اور وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت وہ تمام اقدامات کررہی ہے جو صوبے کے وسیع تر مفاد میں ہیں بلوچستان کے حقوق اوروسائل کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔