تھرپارکر،25 اگست ( اے پی پی): ضلع انتظامیہ تھرپارکر، محکمہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل انتظامیہ کے بڑے بڑے دعوے پانی پانی ہو گئے، موسلادھار بارش نے تھرپارکر کے شہروں کو پانی پانی کر دیا۔ مٹھی میں پبلک ہیلتھ کے نکاسی آب کیلئے لگائے گئے موٹر خراب ہو گئے، میونسپل عملہ بھی منظر سے غائب ہو گیا، مٹھی کی سول ہسپتال، سومرا کالونی، وارڈ نمبر 14 اور سران کالونی کہ ساتھ دیگر نشیبی علاٸقوں کے گھروں میں پانی جمع ہو گیا لیکن انتظامیہ کو ہوش نا آیا ۔ اسلام کوٹ ، کلوٸی اور ڈیپلو شہر زیر آب تھا، پانی کو نکالنے کے لیے پبلک ہیلتھ اور ٹاؤن کمیٹی نے کوئی اقدامات نہیں کئے ہوئے تھے جس کے بعد پانی جمع ہوگیا اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا، ہسپتال بھی زیر آب تھا، اسی دوراں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو ہمیں ڈیپلو میں پانی نکالنے کے لیے کئے گئے اور انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے، متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنا کر رپورٹ دی جاۓ، مگر اب تک پانی جمع ہےاور لوگ پریشان ہیں۔











