محکمہ ایکسائز کی کاروائی، ایک کلو گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار

125

پشاور، 25اگست(اے پی پی): محکمہ ایکسائز نے آج یہاں ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے ایک کلو گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان محکمہ ایکسائز کیمطابق یہ کاروائی ناصرباغ روڈ پر عمل میں لائی گئی جہاں ملزم منشیات ضلع خیبر سے پشاور سمگل کررہا تھا، مگر پشاور ایکسائز اہلکاروں نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے تھانہ ناصر باغ میں مقدمہ درج کر دیا۔