پشاور، جمیل چوک کے قریب چپس کی فیکٹری میں آتشزدگی

212

پشاور، 25اگست(اے پی پی): پشاور کے علاقے پھندو روڈ جمیل چوک کے قریب چپس کی فیکٹری میں آج آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 فائر ویکلز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں اور فائر فائٹرز نے آگ پر تین اطراف سے فائر فائٹنگ کیں۔

 ریسکیو اہلکاروں نے ماسک، سموک ایجکٹر اور دیگر آلات کی مدد سے آگ پر قابو پالیا تاہم چپس کارخانے میں دھواں اور گیسز بھر جانے کی وجہ سے آگ بجھانے کے دوران ریسکیو1122 کے متعدد فائر فائٹرز کی حالت غیر بھی ہوئی۔

 آگ پر بروقت قابو پانے سے قریبی گیس سلینڈرز میں آگ لگنے کا خدشہ بھی ختم ہوا اور علاقے کو تباہی سے بچالیا گیا۔