جیکب آباد: محرام الحرام میں ایمرجَنسی صورتِ حال سے نمٹنے  کیلئے کوئیک ریسپانس فورس کے دستے ترتیب

121

جیکب آباد،27اگست(اے پی پی):ایس ایس پی محمد طارق نواز نے محرام الحرام میں ایمرجَنسی کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت یافتہ کوئیک ریسپانس فورس کے دستے ترتیب دے  دئیے   گئے  ہیں۔

کوئیک ریسپانس فورس کے یہ دستے 24 گھنٹوں کی بنیاد پہ ایس ایس پی کی زیرنگرانی الرٹ رہیں گی اور کسی بھی ایمرجَنسی کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے 5 سے 10 منٹ کے اندر رسپانس کریں گے،کوئیک رسپانس فورس کے پولیس افسران اور جوان جدید ہتھیاروں اور اینٹی رآئٹ مٹیریل سے لیس ہیں، فورس کے پولیس افسران اور جوانوں کو ایس ایس پی نے ہنگامی یا ایمرجنسی کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہر قسم کا ایکشن لینے کی اجازت دے دی ہے۔