پشاور؛ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالے سے خاص اقدامات کیلئے جائزہ اجلاس

118

پشاور، 27اگست(اے پی پی): لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالے سے خاص اقدامات کیلئے جمعرات  کو ہسپتال میں  ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کی زیر صدارت ایل آر ایچ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عزاداروں کی بہترین اور فوری طبی امداد کے لئے جامع پلان تیار کیا گیا۔

پلان کے مطابق طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ، 300 سے زائد طبی عملے کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ کورونا سے بچنے کے لئے طبی عملے کو پی پی ای کیٹس بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ اسطرح  ایل آر ایچ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم، ہسپتال کے اندر حالات کی مسلسل نگرانی کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے جبکہ عزاداروں کو گھر پہنچانے کے غرض سے 20 ایمبولینس تیار کھڑی رہینگی۔ بلڈ بینک کو 100 خون کے بیگز کی فراہمی کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اجلاس میں میڈیکل ڈائریکٹر، ایسوسیٹ ڈائریکٹرز، اور دوسرے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز نے شرکت کی۔