محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں 3ہزار ریسکیو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ؛ڈی  جی  ریسکیو 1122

81

پشاور، 27اگست(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں 3ہزار ریسکیو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خطیر احمد نے جمعرات کو  یہاں سپریم کمانڈ پوسٹ کے دورہ کے موقع پر کیا، انکا کہنا تھا کہ عزاداروں کو طبی سہولیات  فراہم کرنے کے لیےریسکیو1122 کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور اس مقصد کیلئے 60 ایمبولینسز، 20 فائر ویکلز مختلف امام بارگاہوں کے پاس تعینات کی گئیں ہیں۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے ساتھ ریسکیو اہلکار موجود ہوں گے جبکہ ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) صدر اور کوہاٹی میں موجود رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 نے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جو عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرینگے اور اس سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔انکا  مزید کہنا تھا کہ ریسکیو1122 نے محرم الحرام کے دوران اضافی ادویات اور دیگر ضروری سامان اضلاع کو فراہم کیا ہے تاکہ عزاداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی خدمات کی فراہمی میں آسانی رہے، عوام کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔