کوئٹہ27 اگست (اے پی پی ): لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے نمٹنے کیلئے حکومت الرٹ ہے تمام علاقوں میں امدادی ٹیمیں موجود ہیں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حب ڈیم میں پانی کا لیول 338.5 تک پہنچ چکا ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں حب ڈیم کے قریب امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں حب ڈیم کے سپل وے سے سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ جیکب آباد بلوچستان سرحد پر اور مکران میں عمرانی ڈیم گوادر کے ساور اور اکڑا ڈیم بھر چکا ہے دریائے ناڑی سے ایک لاکھ چالیس ہزار کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے خضدار میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے زریعے محفوظ مقامات ہر پہنچایا گیا صوبے کی چار سڑکیں اور دو پل متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا بی بی پل اور مچھ پل سفر کیلئے بند ہیں صوبے میں مزید تیز بارشوں کے امکانات ہیں ڈیڑہ بگٹی میں کچے مکانات مہندم ہیں املاک کے نقصانات کا اندازے لگانے کیلئے سروے جلد ہوگا _ انہوں نے کہاکہ ساتویں محرم کو موبائل سروس بند رکھنے سیمت بھر پور سیکورٹی دی ہے سترہ حساس اضلاع میں کوئٹہ سمیت متعدد شہروں کو حساس قرار دیا یوم عاشور ہر نو ہزار پانچ سو چون اہلکار تعنیات ہونگےکورونا سے بچنے کیلئے مجالس میں ایس او پیز کی سختی سے پابندی کرائی جائے گیعوام ایس او پیز کا خیال رکھیں۔











