ملیر ندی میں تیز رفتارسیلابی پانی نے درجنوں دیہاتوں میں تباہی مچا دی

180

کراچی، 26 اگست ( اے پی پی) : ملیر ندی میں تیز رفتارسیلابی پانی نے درجنوں دیہاتوں میں تباہی مچا دی ملیر ندی بپھرنے سے ملاعیسی گوٹھ، جام گوٹھ ،بروگوٹھ اولڈ تھانہ، اولڈ شفیع گوٹھ سمیت درجنوں دیہات ،راستے اور کھڑی فصلیں زیر آب آگئے ہیں دیہات خالی کرنے کے لئے مساجد سے اعلانات کیے گئے ، بیشتر لوگ گھروں سے نکل ہی نہ سکے اور چھتوں میں پناہ لے لی مکینوں کا کہنا ہے کہ سیلابی صورت حال کی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی ۔ملیر ندی کے اطراف کی آبادیوں میں لوگوں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر خوف و ہراس پایا جاتا ہے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں ملیر ندی کے قریب مگسی گوٹھ اور آریان سٹی کے مکینوں کی بھی نقل مکانی قریبی اسکول میں عارضی پناہ لے لی کیر تھر کے پہاڑی سلسلے پر گزشتہ روز سے جاری طوفانی بارشوں کی بنا پر ملیر ندی میں طغیانی آ گئی تھی اور آس پاس کے کئی گاوں و فصلیں زیر آب آ چکے ہیں مقامی انتظامیہ کی مشنری صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے پاک فوج کا ایک دستہ بھی علاقے میں ریسکیو کاروائیوں کے لیے موجود ہے۔