کوئٹہ میں ساتویں محرم کا جلوس مرکزی امام بارگاہ کلاں ہزارہ سے برآمد ہوکر امام بارگاہ ناصر العزا پر اختتام پذیر ہوا

157

کوئٹہ۔27اگست (اے پی پی): کوئٹہ میں ساتویں محرم کا جلوس مرکزی امام بارگاہ کلاں ہزارہ سے برآمد ہو اجو مختلف راستوں پرنس روڈ،آرٹ سکول روڈ،آرچرروڈ ،لیاقت بازار سے ہوتا ہوا میکانگی روڈ امام بارگاہ ناصر العزا پر اختتام پذیر ہوا،جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید دا?د آغا نے کی۔جلوس کی راستوں کے مختلف مقامات پر فرنٹیئرکور ،پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے 6ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے تھے ،سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی گئی جبکہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی گئی،محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے ساتویں محرم کے موقع پر موبائل فون سروس صبح 9بجے تا رات 8بجے تک بند کی گئی ہے ،جلوس کی راستوں کو بدھ کی شب سے ہی خاردار تاروں اور قناتوں اور رکاوٹیں کھڑی کردی تھی جبکہ جلوس کے روٹ پر تمام دکانیں اور مراکز بند کی گئی تھی ۔