خانیوال, 27 اگست( اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹرخالد محمود کا اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا غلام مصطفی کے ہمراہ فاضل شاہ حفاظتی بند اور دریا سے ملحقہ علاقوں جن میں فاضل شاہ, جودھ پور, چوکی ہراج کا دورہ کیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رسیکیو 1122محمد یاسر رضا کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے بارے پیشگی انتظامات پر مکمل بریفنگ دی گئ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گۓ ہیں ریسکیو1122کے جوان اور سیلاب میں استعمال ہونے والی مشنری تیار حالت میں ہے ریسکیو بوٹس, لائف جیکٹس, اور آلات آپریشنل ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹرخالد محمود نےاپنی گفتگو میں کہا کہ ہمارے جوان کسی بھی قسم کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اگر خدانخواستہ کوئی ایسی ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوئی تو عوام کو بروقت اور بہتر انداز میں ریلف فراہم کریں گۓ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا غلام مصطفی نے سیلاب کے حوالے سے ریسکیو1122 کی پیشگی تیاریوں پر اطمينان کا اظہار کیا اور سیلاب کی صورت میں ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر اسٹیشن کوآرڈینیٹر کبیروالا محمد بابر, میڈیا کوآرڈینیٹر راشدچوہدری اور حلقہ پٹواری بھی موقع پر موجود تھے۔











