رحیم یار خان  ؛ کمشنر بہاولپور ڈویژن آصف اقبال چوہدری کا نوویں  محرم الحرام کے جلوس رکن پور کا دورہ

114

رحیم یار خان ،  29 اگست (اے  پی پی ):کمشنر بہاولپور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے   ریجنل پولیس آفیسر زبیر دریشک کے ہمراہ 9محرم الحرام کے جلوس رکن پور کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد ، ڈی پی ا ومنتظر مہدی سمیت دیگربھی اس موقع پر موجو دتھے۔

ڈویژنل کمشنر نے آر پی او کے ہمراہ رکن پور امام بارگاہ اور جلوس کے  راستوں  کا  دورہ کیا ،9محرم الحرام کے جلوس پر سیکورٹی و دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔

ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے  کہا کہ عشرہ محرم کے دوران پُر امن فضا ہر قیمت پر قائم رکھی جائے،ماتمی جلوسوں اور مجالس کے روٹس اور اوقات کار کی پابندی انتہائی اہمیت کی حامل ہے،مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ریجنل پولیس آفیسر زبیر دریشک نے  کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پولیس افسران و جوان پوری طرح چوکس ہیں،سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں کسی جگہ کوئی نرمی نہ برتی جائے،محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے  کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے حکومت کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق پر بھر پور عملدرآمد کرایا جا رہا ہے،محرم الحرام کے جلوس ، مجالس اور امام بارگاہوں کے روٹس کو قبل از وقت کلیئر کرایا گیا ہے۔محرم الحرام کے جلوسوں کے حفاظتی و انتظامی اقدامات مکمل اور ممکنہ مسائل کو پیشگی بنیادو ں پر حل کیا گیا۔

ڈی پی ا و منتظر مہدی نے  کہا کہ محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے جامع حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں،جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار کی سختی سے پابندی کی جا رہی ہے۔ضلع بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔