کراچی ،30 اگست ( اے پی پی ): ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی کربلا میں حضرت امام حسین اوران کے ساتھیوں کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم عاشور کو مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے ۔ شہر کے مختلف حصوں سے آج 10 محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں جبکہ مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا ہے جو روایتی راستے سے گزرتے ہوئے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارا در پر اختتام پذیر ہوگا ۔ تاحال جلوس اپنی منزل کی جانب پرامن انداز میں رواں دواں ہے۔











