رحیم یار خان ؛ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس  

95

رحیم یار خان،  02ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس  ہوا  ،  جس میں  دریائے سندھ میں طغیانی اور متوقع سیلابی صورتحال کے باعث تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی   گئی ۔

ڈپٹی کمشنر نے   ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے ہمراہ دریائے سندھ منچن بند چاچڑاں شریف کا دورہ کیا  اور دریائے سندھ میں طغیانی اور کٹاﺅ سے متاثرہ بستیوں  میں  گئے  ۔

اس موقع پر  انہوں نے  کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے مشینری فنکشنل اور افرادی قوت تیار رکھی جائے۔انہوں نے   ہدایت کی   کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں اور فلڈ پوائنٹس پر محکمہ انہار کی معاونت سے حفاظتی اقدامات کریں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے  کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے قبل متاثرہ علاقوں کے مکینوں اور قیمتی سامان کو باہر نکالنے کے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔دریائی بیلٹ کے مکینوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ارکان پارلیمنٹ اور عمائدین علاقہ کی مدد حاصل کی جائے۔انہوں نے   کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے  مزید  کہا کہ ضلع بھر میں 21فلڈریلیف کیمپس تجویز کئے گئے ہیں،اسسٹنٹ کمشنرز ریلیف کیمپس میں بنیادی سولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔