ٹوبہ ٹیک سنگھ ، 03ستمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت سیلاب کی صورتحال ، ریکسیو 1122 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ کمالیہ اور پیر محل کے علاقوں میں دریائے راوی میں پانی کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے ۔
ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ہنگامی صوتحال سے نمٹنے کے لئے تمام مشینری کو فعال رکھا جائے اور دریائے راوی کی بیٹ میں پانی بڑھنے پر مقیم افراد کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے محکموں کے پاس ادویات کا وافر سٹاک ہونا چاہئے، سیلاب کی صورت میں تمام محکمہ فلڈ ریلیف پلان پر عمل یقینی بنائیں۔
اجلاس میں اے ڈی سیز، ڈی ایم او ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی











