سندھ   حکومت  نے  سیلا ب  سے  متاثرہ  علاقوں  میں   ابھی  تک  ریلیف کا  کام  شروع نہیں  کیا؛ حلیم عادل شیخ

100

کراچی،  04 ستمبر(اے پی پی ): تحریک انصاف سندھ کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے  کہ حکومت سندھ یہ تو بتا رہی ہے کہ فلاں علاقے ڈوب گئے فلاں علاقے ڈوب گئے مگر ذمہ داری قبول نہیں کر رہی الٹا ہم سے شکوہ کر رہی ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے کچھ کر نہیں رہے ، سندھ   حکومت  نے  سیلا ب  سے  متاثرہ  علاقوں  میں   ابھی  تک  ریلیف کا  کام  شروع نہیں  کیا۔

 سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے   سبدھ  حکومت  کی نااہلیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے باعث ہم کیا کر سکتے تھے پھر بھی ہم عوام کے درمیان موجود رہے ،ہم نے اندرون سندھ کا دورہ  کیا ،خیر پور ڈویژن و دیگر علاقوں کا آدھا سندھ ڈوبا ہوا نظر آیا ہم سندھ حکومت کو کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ چلیں ہم دورہ  کرواتے ہیں کہ عوام پر کیا گزر رہی ہے ،سخت تعفن اور بد بو میں مچھروں کے درمیان لوگ اپنے بچوں کے ساتھ کیسے اذیت برداشت کر رہے ہیں۔

انہوں  نے   کہا کہ  کھپرو ، مٹیاری ، سانگھڑ ، سندھڑی سمیت ہر ضلع پانی میں ڈوبا ہے کوئی نکالنے والا نہیں ہے مگر وزیر اعلی سندھ اپنے ہمنواوں کے ہمراہ کراچی میں نمائشی دورے کرتے رہے اور نیند پوری کرتے رہے، لوگ اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گئے ، سڑکوں پر آگئے مگر سندھ سرکار سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  لوگوں کا نقصان پورا کرنے کے لیے اب تک عملی اقدام نہیں کیا گیا ہے ، ڈی واٹر نگ کے لیے کوئی خاص کام نہیں کیا گیا  اور عوام کو ٹینٹ ، مچھر دانی ، وبائی امراض سے بچا  نے  کی ویکسین کی ضرورت ہے پر کوئی پرسان حال نہیں ۔