علی پور، 06 ستمبر (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن نے وطن پر جان قربان کرنے والے شہدا کے گھر پر حاضری دی،مبین احسن نے پاک آرمی کے شہید نائیک شہزاد حسین، سپاہی محمد فاروق اور سپاہی عاشق حسین کے گھر کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی ،اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے شہدا کی قبروں پر حاضری دی گئی، شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی سمیت دعا کی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہدا کی جانب سے پاک وطن کی خاطر دی گئی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔











