ملتان، 08ستمبر ( اے پی پی): ملتان بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک تقریب حوصلہ افزائی یوتھ پلیئرز ملتان، ملک ممتاز بھٹہ صدر ملتان بیس بال ایسوسی ایشن کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر محمد جمیل کامران سرپرست ملتان بھی موجود تھے۔محمد جمیل کامران نے کہا کہ کرونا وائرس میں کمی کی وجہ سے دیگر کھیلوں کی طرح بیس بال کے ٹورنامنٹس جلد منعقد کیے جائیں گے۔ سید فخر شاہ صدر پاکستان فیڈریشن آف بیس بال جلد ہی ملتان کا دورہ کریں گ۔ ان کے دورہ کے دوران اہم اجلاس ہوگا جس میں مختلف ایونٹس کے انعقاد کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ ملک ممتاز بھٹہ صدر ملتان بیس بال ایسوسی ایشن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان نے ہمیشہ بیس بال میں نیا ٹیلنٹ متعارف کرایا ہے اور ملتان کے نوجوان کھلاڑیوں نے ہمیشہ ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا نہایت احسن طریقے سے اظہار کیا ہے.کرونا وائرس کی وجہ سے چونکہ تمام شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوئے تھے اسی طرح بیس بال کی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئ تھیں. اب چونکہ آہستہ آہستہ تمام کھیلیں بحال ہورہی ہیں اسی طرح ایس کے ایس بیس بال اکیڈمی کو بھی جلد فعال کیا جائے گا. تاکہ آنے دنوں میں پاکستان کی سطح پر مزید ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکے۔
اس موقع پر کیمپ کی سطح پر بہترین کارکردگی کی بنیاد پر صائم اشتیاق. صائم قیصر، طلحہ عابد، تیمور لطیف، عبدلروف،عدنان رمضان، ندیم بابر، علی رضا، اسد آصف، عثمان خان، عمر وارث، اور زین کو بیس بال کٹ بیگ دیئے گئے۔