قائد اعظم ؒ  کا یوم وفات، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں قرآن خوانی کا اہتمام

97

ملتان،11 ستمبر (اے پی پی ): بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے  یوم وفات پر  چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں ادارہ میں رہائش پذیر بچوں ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیاض احمد بٹ اور سٹاف نے شرکت کی۔

 اس موقع   پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور  درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی جبکہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو قائد اعظمؒ کے حالات زندگی کے بارے میں بتایا گیا۔