عارف والا،12 ستمبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس نے نواحی گاؤں 81/ ای بی میں منشیات فروشی کے اڈے چھاپے کے دوران ملزم سردار علی کو گرفتار کرکے 2ہزار 350 گرام چرس برآمد کرلی ۔
تھانہ صدر کے ایس ایچ او شاہد بھٹہ نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرکے ہی دم لوں گا ۔











