ملتان ، 12 ستمبر ( اےپی پی):کمشنر ملتان نے ڈپٹی کمشنرز کو بڑے پیمانے پر شجرکاری کا ٹارگٹ دے دیا اور ڈویژن کے تمام سرکاری سکولوں میں 1 لاکھ سے زائد کے پودے لگانے کا ٹارگٹ بھی دے دیا گیا۔ ڈویژن کی تمام سرکاری ڈسپنسریوں،ہسپتالوں میں 8 ہزار سے زائد کے پودے لگانے کا ٹارگٹ فکس کر دیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ تمام اضلاع کے مابین گرین ملتان ڈویژن میں شجرکاری کا مقابلہ ہےشجرکاری کیساتھ پودوں کی حفاظت کا نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے جاوید اختر محمود نے کہا کہ ایسے درخت لگائیں جن سے سایہ یا پھل حاصل ہو سکے۔الرجی کا باعث بننے والے یا پانی کے ضیاع کا سبب بننے والے درخت نہ لگائیں جائیں۔











