سکھر،13ستمبر(اے پی پی): پرانا سکھر جناب بلڈنگ کے قریب مسجد کے وضو خانے کی چھت گر گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زیر تعمیر چھت گرنے سے 3 مزدور زخمی ہوگئے ہیں، زخمی مزدوروں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے ایک مزدور کی حالت تشویشناک ہے۔
مسجد کے وضو خانے کی چھت خستہ حال تھی جسے بنانے کے لئے مزدور کام کر رہے کے اچانک وضو خانے کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔











