نوشہرہ پولیس کی اہم کامیاب کاروائی ,قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 04اشتہاری گرفتار

126

نوشہرہ، 15ستمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری کریک ڈاون کے دوران نوشہرہ کلاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 04اشتہاری گرفتار کرکے ان سے اُٹھ عدد موبائیلز اور نقدی بھی برآمد کر لی۔ 

ترجمان نوشہرہ پولیس کیمطابق ارشاد خان SHO نوشہرہ کلاں کو اطلاع ملی کہ قتل،اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان معراجی پایان کے علاقے میں موجود ہیں، جس پر پولیس نے نہایت حکمت عملی سے ایک حجرہ پرکامیاب چھاپہ لگایا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے02 کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کر لئے گئ۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ 08عدد موبائیلز اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔